Skip to main content
Urdu

تیرا ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم فلاپ؛ کتنا نقصان ہوا جان کر حیران رہ جائیں گے

By February 21, 2025No Comments
South Indian Film Industry News

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر “RRR” جیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔

رام چرن کی تقریباً 13 ارب روپے میں بننے والی فلم گیم چینجر صرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی۔ باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی۔

رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزاء موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔

گیم چینجر اپنی ریلیز کے پہلے دن 10 جنوری کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔

دہلی اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر پروموشن کے باوجود، فلم کی ہندی ورژن نے بھارت بھر میں خاطر خواہ کمائی حاصل نہ کرپائی۔

فلم کے بارے میں عوامی رائے یہ تھی کہ “گیم چینجر” میں تخلیقی مواد کی بجائے محض تصوراتی ویژول سے کام لیا گیا۔

شینکر ایک اچھے کہانی ساز ہیں لیکن اس بار ان کی کہانی میں کمی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے ناظرین فلم سے جڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Leave a Reply