Skip to main content
Urdu

’’مر گیا تو تتلی بن کر ملوں گا‘‘ باپ کا وعدہ، بیٹی کی شادی میں تتلی کی شرکت نے حیران کردیا

By March 8, 2025No Comments
چینی حیرت انگیز واقعہ

تین ماہ قبل چین کے شمال مشرقی صوبے لیاوننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جس پر یقین کرنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں تھا۔ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے اس ناقابلِ یقین واقعے کا جائزہ لیا، جو چینی نیوز ویب سائٹس پر ’’شادی اور تتلی‘‘ کے مترادف الفاظ تلاش کرنے پر نمایاں خبروں میں شامل تھا۔

یہ کہانی ایک چینی لڑکی کی ہے، جس نے اپنی زندگی کا ایک غیر معمولی لمحہ دیکھا۔ اس کے والد ایک حادثے کا شکار ہو گئے، شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچائے گئے، اور ان کی جان خطرے میں پڑ گئی۔ جب بیٹی اپنے والد کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچی تو والد نے اس سے کہا: “اگر میں مر گیا تو تمہاری شادی کے دن ایک تتلی کے روپ میں تم سے ملنے آؤں گا۔” اس وقت 19 سالہ بیٹی نے یہ بات سن کر مسکرا دیا اور اسے محض جذباتی الفاظ سمجھا۔

بدقسمتی سے، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والد کا انتقال ہو گیا۔ تین سال بعد، جب بیٹی کی شادی ہوئی اور وہ اپنے دولہے کے ساتھ خوشی منا رہی تھی، تو اچانک وہ آبدیدہ ہو گئی۔ اسی لمحے، ایک نارنجی رنگ کی تتلی نمودار ہوئی، ہلکی پھڑپھڑاہٹ کے ساتھ اس کے قریب آئی اور آہستہ سے اس کے کندھے پر آ بیٹھی۔ یہ دیکھ کر وہ حیرت میں ڈوب گئی، کیونکہ اسے تین سال قبل اپنے والد کے کہے ہوئے الفاظ یاد آ گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ دسمبر میں پیش آیا، جب موسم انتہائی سرد تھا اور درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ چکا تھا۔ اس موسم میں ایسی تتلی کا نظر آنا تقریباً ناممکن تھا، کیونکہ یہ صرف موسمِ بہار میں دکھائی دیتی ہے۔ لیکن پھر بھی، وہ تتلی نمودار ہوئی اور سب کو حیران کر دیا۔

چینی لڑکی نے جذباتی انداز میں کہا: “میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ ایسا ڈرامائی لمحہ پیش آئے گا۔ میرے والد واقعی یہاں موجود تھے۔”

Leave a Reply