Skip to main content
Urdu

ہانیہ اور میں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔۔ دونوں کو اسکول سے کیوں نکال دیا گیا تھا؟

By March 7, 2025No Comments
ہانیہ عامر کا بچپن

مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں عمران اشرف کے شو میں شرکت کے دوران اپنے بچپن کی شرارتیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اسکول میں اکثر یونیفارم کی خلاف ورزی پر نکال دیا جاتا تھا۔ ایک بار تو انہیں 10 دن کے لیے معطل کر دیا گیا کیونکہ وہ بار بار غلط رنگ کے جوتے اور کوٹ پہن کر اسکول جاتی تھیں، جس پر اسکول انتظامیہ نے سختی کرتے ہوئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

ہانیہ عامر کی اس بات پر عمران اشرف نے بھی ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ وہ اور ہانیہ ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، مگر ہانیہ ان کی جونیئر تھیں۔

مزید برآں، عمران اشرف نے اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھی ایک بار اسکول سے نکالا گیا تھا۔ وہ اسکول کی دیوار پھلانگ کر باہر چلے گئے تھے، اور جب واپس آئے تو پرنسپل نے سختی سے بازپرس کی۔ وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ان کا سپاری کھانے کا دل چاہ رہا تھا، اس لیے وہ لینے گئے تھے۔

Leave a Reply